کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن راؤ دلشاد خاں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر علاقہ بدر ہوجائیں یا اپنا قبلہ درست کرلیں شرفاء اور سائلوں کے لیے میرے دل اور تھانے کے درواذے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں علاقے کی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیات میں شامل ہے ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے کیا جائیگا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجراں میاں اعظم راجو اور صدر موبائل مارکیٹ چوہدری رشید نور بھی موجود تھے۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے :راؤ دلشاد خاں
Jul 02, 2024