گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے ایم پی اے عمر فاروق ڈار کے ہمراہ واسا فلڈ ریلیف کیمپ اورشہر کا دورہ کیا۔ بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیااور واسا حکام کو فیلڈ میں رہنے اور تمام نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کرنے کی ہدایت دی۔ مشینری اور عملہ نکاسی آب کا عمل مکمل ہونے تک جاری رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بارش کے بعد نکاسی آب کے امور کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اور واسا ، میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیںانہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ زیادہ آمد رفت والے علاقوں میں زیادہ مشینری (ڈی واٹرنگ، سکر مشینیں)لگائی جائیں تاکہ ان علاقوں میں مسائل درپیش نہ آئیں ۔ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔ مون سون سے متوقع اربن فلڈنگ، برساتی نالوں اور دریائے چناب میں سیلاب کی صورت سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا،انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام انتظامات بروئے کار لائے جائیں ۔