گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انجمن اساتذہ پاکستان ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ ڈویژنل الیکشن و تربیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں کثرت رائے سے رانا محمد شاذب خاں کو صدر ڈویژن گوجرانوالہ اور عاشق حسین صدیقی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان گرامی مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان عبدالمجید ، جنرل سیکرٹری قمر الزمان و دیگران تھے۔سیمینار سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے عبدالمجید خاں نیازی نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انجمن اساتذہ موجودہ سال کو ختم نبوت سال کے طور پر منارہی ہے جس کا مقصد اپنے آنیوالی نسلوں کو ختم نبوت کا پکا سچا سپاہی بنانا ہے۔ یہ ذمہ داری ہم اساتذہ کے کندھوں پر ہے کہ ہم باطل نظریات اور سوچ کو ہماری آنیوالی نسل کو روشناس کروائیں۔