کامونکی(نمائندہ خصوصی)ایک گھنٹہ ہونے والی موسلادھار بارش سے جی ٹی روڈ،سروس روڈ،انڈر پاسز ،ریلوے انڈرپاس اور دیگر سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔نشیبی علاقوں میں پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث سارا دن بازاروں میں پانی کھڑا رہا۔ گذشتہ صبح ایک گھنٹہ ہونے والی بارش سے شہر ندی نالوں کی شکل اختیار کرگیا۔جی ٹی روڈ پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ریلوے انڈر پاس،جی ٹی روڈ والا انڈر پاس اورسروس روڈ پر مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند ہوگئے۔نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔اور بارشی پانی سے مین بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں کاروباری معاملات بھی بْری طرح متاثر رہے ۔