محسن نقوی کو سینٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست‘ سماعت 4 جولائی تک ملتوی 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے محسن نقوی کی سینٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر درخواست گزار کو تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے استفسار کہا کہ آپ نے متعلقہ فورم سے کیوں رجوع نہیں کیا؟ وکیل نے کہا سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ درخواست براہ راست دائر کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آرٹیکل 63 کے تحت عدالت کیسے حکم جاری کرے؟ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، استدعا ہے کہ عدالت محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...