گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کی کاروائی ،آلودہ دھواں فضا میں بغیر پراسس چھوڑنے پر دو سٹیل فرنسسز سیل کر دیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2۔سٹیل کاسٹنگ ملز کو سیل کر دیا جبکہ ایک کو بند اور ایک کو وارننگ جاری کر دی تفصیلات کے مطابق کمشنر نوید حیدرشیرازی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ دیوان روڈ پر واقع 4۔سٹیل فرنسز ملز کی انسپکشن کی .بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی حسن سٹیل کاسٹنگ اور اسلم سٹیل مل کو سیل کر دیا گیا ۔اعجاز سٹیل مل پہلے ہی بند تھی جبکہ بسم اللہ سٹیل ملز کا سسٹم چلنے پر اسے وارننگ جاری کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ انسانی جانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے والے عوامل کا سختی سے تدارک کیا جائے گا اورآلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون بلاتفریق جاری رہے گا۔شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی و ڈوثرنل انتظامیہ کا ساتھ دیں اورماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں۔
گوجرانوالہ:محکمہ ماحولیات کی کارروائی ،2سٹیل کاسٹنگ ملز سیل
Jul 02, 2024