کامونکی(نمائندہ خصوصی) پابندی کے باوجود مسافر ویگن اور رکشہ میں ایل پی جی گیس سلنڈر نصب کرنے والے دو افراد گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز پٹرولنگ پولیس نے مسافر ویگن میں ایل پی جی گیس کا غیر معیاری سلنڈر نصب کرنے پرچہل کلاں کے ڈرائیور علی رضا کو گرفتار کرکے تھانہ صدر اور ٹریفک پولیس آفیسر نے رکشہ میں سلنڈر استعمال کرنے والے ڈرائیور ننکانہ صاحب کے مقصود احمد کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروادیا ۔