گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، انہی احکامات کے پیش نظر انچارج سی آئی اے نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عدیل ڈکیت گینگ کے دو ارکان عدیل اور ماہد عرف ماجد کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پچہترہزار روپے نقدی،دو موٹرسائیکل،ایک موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔
گوجرانوالہ:پولیس کی کارروائی ، عدیل ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار
Jul 02, 2024