انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے مغربی صوبہ ازمیر میں قدرتی گیس کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا گزشتہ دوپہر کو 2 بج کر 43 منٹ پر ضلع توربالی میں ایک عمارت کے گرانڈ فلور پر ایک کاروبار میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبہ ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے ٹی آر ٹی کو بتایا کہ دھماکے سے آس پاس کی 11 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے اور علاقے کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز نے ضروری کارروائیاں کی ہیں۔ ترک وزیر انصاف یلمز تونک نے ایک(سابقہ ٹویٹر)پر کہا دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔