مینار پاکستان بدسلوکی، ٹک ٹاکر عائشہ نے ملزموں کو معاف کر دیا  

لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ملزموں کی بریت کی درخواستوںپر 26 اگست کو دلائل طلب کر لئے۔ ٹک ٹاکر عائشہ نے مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کا بیان قلمبند کروا تے ہوئے موقف اپنایا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خاطر تمام ملزموں کو معاف کر دیا ہے، 12 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن