سونا 200 روپے تولہ  سستا: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 26 پیسے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونا سستا ہو گیا۔ تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ41ہزار500روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 26پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر280.02روپے سے بڑھ کر280.28روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن