لاکھوں کی وارداتیں، کئی گھروں کا صفایا، ڈاکوؤں نے متعدد راہگیر لوٹ لئے 

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور  چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے غازی آباد کے علاقے میں شرجیل کے گھر گھس کراہلخانہ کو  یرغمال بناکر5لا کھ65 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،ریس کورس کے علاقے میں اجمل اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر3 لاکھ30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں رضوان سے اسلحہ کے زور پر ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی کے علا قے میں حسنین سے  2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ کے علاقے میں احمر سے 80ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقیمیں راجو سے55ہزار روپے اور موبائل فون،گلبرگ کے علاقے میں بابر سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ کے علاقے میں تنویرسے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا چوروں نے نشتر کالونی کے علاقے میں سلیمان کے گھر سے4 لاکھ40ہزار روپے مالیت کی نقدی و دیگر گھریلو سامان چوری کرلیا ۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن ،ڈیفنس اور سبزہ زار کے علاقوں میں سے 3 کاریں، اچھرہ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ مستی گیٹ، ماڈل ٹاؤن، رنگ محل، شادمان، شالیمار،ساندہ، فیکٹری ایریا اور ستوکتلہ کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی لیں۔

ای پیپر دی نیشن