پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی اپوزیشن رہنما میرین لی پین نے صدر عمانوئل میکرون کی جماعت کا مکمل طور پر صفایا ہونے کا دعویٰ کردیا۔ قوم پرست رہنما کی پارٹی کو تقریباً 34 فیصد، بائیں بازو کے نئے پاپولر فرنٹ کو 29 فیصد اور صدر عمانوئل میکرون کے انتخابی اتحاد کو صرف 20 فیصد ووٹ ملے۔ یورپی انتخابات میں بری طرح شکست کے بعد صدر ایمانوئل میکرون کا قبل از وقت الیکشن کرانے کا جوا حیرت انگیز طور پر بیک فائر ہوا ہے۔ چار دہائیوں میں سب سے بڑا ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت پر ریفرنڈم سمجھا جاتا تھا۔ تاہم حتمی نتائج الیکشن کے اگلے اتوار کے رن آف ووٹ مرحلے کے بعد واضح ہوں گے۔
الیکشن کا پہلا مرحلہ: حکمران پارٹی کا صفایا ہو گیا: فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا دعویٰ
Jul 02, 2024