چیچہ وطنی میں مضر صحت مشروب پینے سے پورا خاندان متاثر، 2 بچیاں جاں بحق

چیچہ وطنی میں مضر صحت مشروب پینے سے خاندان کی دو بچیاں جاں بحق جبکہ دیگر تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود دس گیارہ ایل میں پیش آیا، مضرصحت مشروب پینے سے متاثر 3 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق بچیوں کی شناخت 2 سالہ زہرہ اور9 ماہ کی عمارہ سے ہوئی ہے جبکہ والد، والدہ اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن