وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ

Jul 02, 2024 | 14:19

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان اور قازقستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔  شہباز شریف آج سے 4 جولائی تک دوشنبہ اور آستانہ کادورہ کریں گے۔ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کونسل آف ہیڈزآف اسٹیٹ اور ایس سی او پلس کے 2 اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔سربراہی اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں