سعودی شہری اور ملازم نے جان پر کھیل کر پٹرول پمپ کو تباہی سے کیسے بچایا؟

سعودی عرب میں سوشل میڈیا سائٹس پر حفر الباطن شہر میں ایک سعودی شہری اور پٹرول اسٹیشن کےملازم کی ہمت اور بہادری پر مبنی ویڈیو پر صارفین کا ردعمل جاری ہے۔ سعودی شہری اور پٹرول اسٹیشن کے غیرملکی ملازم نے اپنی جان پر کھیل کر ایک کار پر آگ پر قابو پالیا۔

اسٹیشن پر نصب ایک مانیٹرنگ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کار پٹرول بھرنے کے لیے کھڑی ہے، جب کہ اس کا ڈرائیورایندھن بھرنے کے انتظار میں تھا، لیکن اچانک کار کے فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ پٹرول بھرنے والا پائپ کار کے اندر موجود تھا اور گاڑی رننگ پوزیشن میں تھی۔

 
واقعہ کی تفصیلات
نوجوان فہد مناحی الشودحی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آگ صبح کے وقت لگی جب میں کیشیرکے طور پر وہاں موجود تھا۔ جب میں وہاں ملازم سے بات کر رہا تھا تواچانک ملازم نے مجھے کھینچ لیا اور مجھے آگ کے بارے میں خبردار کیا جو ایک کار میں آگ لگ گئی تھی جب کہ کارآپریٹنگ موڈ میں تھی۔اس نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ آگ نے گاڑی کے ٹینک میں لگ چکی ہے۔ ڈرائیور نے پٹرول پیڈل پر قدم رکھنا شروع کر دیا تھا۔ گاڑی کے پیچھے ایک اور کار کھڑی تھی، جس نے پٹرول بھرنا شروع کر دیا تھا۔ میں نے ڈر کے مارے پیٹرول بھرنے والا پائپ بند کر دیا۔ ان لمحوں میں آگ بگڑ گئی۔ میں نے گاڑی سے پٹرول کی نلی نکالی تو آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے دو میٹر کی بلندی پر تھے۔ میں نے ڈرائیور سے چابی لی اور گاڑی کو بھگا دیا۔ اس دوران ہمارا ایک دوسرا ساتھی خالد الرسلانی العنزی آگ بجھانے والا آلہ لے ک پہنچ گیا اور اس نے آگ بجھادی۔ اس دوران میرا دم گھٹ گیا اور مجھے ہسپتال لے جانا پڑا۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز "کار کے مالک" اور "حفر الباطن" جیسےٹیگز ٹاپ ٹرینڈ پر رہے۔ شہریوں نے آگ لگنے کے اس واقعے پر سعودی شہری اور پٹرول اسٹیشن کے ملازم کی بہادری کو سراہا

ای پیپر دی نیشن