جدہ اسلامک پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے36 لاکھ33 ہزار978 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ منشیات اسی بندرگاہ کے ذریعے سعودی عرب آنے والی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے ایک کھیپ موصول ہوئی تھی، جس میں "لوہے کا سامان" شامل تھا۔ جب اسے کسٹم کے طریقہ کار سے چیک کیا گیا، حفاظتی تکنیک اور دیگر ذرائع سے جانچا گیا تو اس کے اندر منشیات کی موجودگی کا پتا چلا۔انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے اطلاع دی کہ منشیات ضبط کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا تاکہ اس منشیات کے وصول کنندگان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔ حکام نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے زور دے کر کہا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے اس حوالے سے شہریوں اور مملکت میں موجود غیرملکی باشندوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی کسی مشکوک سرگرمی پر متعلقہ رابطہ نمبروں پرمجاز حکام کو مطلع کریں
جدہ بندرگاہ پر 30 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیوں کی اسمگلنگ ناکام
Jul 02, 2024 | 14:35