اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے سیاسی ویڑن کی عکاسی کرتا ہے جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کرتی ہے۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح بے نظیر بھٹو نے دبئی میں اپنی جلاوطنی کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خدوخال پر کام کیا اور بعد میں صدر آصف علی زرداری نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنایا۔سینیٹر روبینہ خالد نے اس بات پر زور دیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پاکستانی خواتین کو مالی طور پر بااختیار بناتے ہوئے انہیں ایک منفرد شناخت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، "ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، جوا نکی افرد منفی فکری سوچ کی عکاسی ہے۔ بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن کا کردار سنبھالنے کے بعد، یہ صدر آصف علی زرداری کی واضح ہدایت تھی کہ مستحق خواتین مکمل شفافیت اور احترام کے ساتھ مالی معاونت فراہم کی جائے۔"انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مستحق خواتین کے ساتھ بدعنوانی یا بد سلوکی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نہوں نے کہا کہ بی ائی ایس پی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر، دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا حل تیار کر رہا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے سیاسی ویڑن کی عکاسی کرتاہے ، روبینہ خالد
Jul 02, 2024