اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر راجہ چوک، حاصل پور میں واقع ٹیلی نار کی فرنچائز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا۔یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔ چھاپے کے دوران 3 لیپ ٹاپ، 1 سی پی یو، 2 ٹیلی نار ایزی پیسہ ڈیوائسز اور 34 فعال سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ مزید برآں، قبضے میں لئے گئے لیپ ٹاپس پر فنگر پرنٹس کی 55000 ڈیجیٹل تصاویر اور ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے 368 کیو آر کوڈز بھی موجود تھے۔