رومینہ خورشید عالم سے یو این ماحولیات پروگرام ڈنمارک مشن کے 3 رکنی وفد کی aملاقات 

اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کے ڈنمارک مشن کے 3 رکنی وفد نے سینئر ماہر اقتصادیات کی قیادت میں ملاقات کی وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام میں مشیر کاربن کریڈٹ مارکیٹس عروہ خان نے وزیر اعظم کی موسمیاتی مشیر رومینہ خورشید عالم کو کاربن مارکیٹ سے متعلق ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جن میں سیمنٹ، تیل اور گیس، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں سمیت مختلف شعبوں سے اپنے کاربن کریڈٹس کی فروخت سے پاکستان معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون کو پالیسی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیمنٹ، فضلہ، ٹیکسٹائل، تیل اور گیس، ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سمیت مختلف ممکنہ شعبوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنی تنظیم کی مکمل تکنیکی اور غیر تکنیکی مدد کا بھی یقین دلایافریقین نے پاکستان کے مختلف صنعتی شعبوں کو بین الاقوامی کاربن تجارتی منڈیوں میں اپنے کاربن کریڈٹ فروخت کرنے اور مالی فوائد حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن