طوفانی بارشوں کے پیش نظر نیشنل ہائی اتھارٹی کے تمام زونز کے حکام کو الرٹ جاری

Jul 02, 2024

اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشدمجید مہمند نے رواں ہفتے طوفانی بارشوں کے پیش نظر نیشنل ہائی اتھارٹی کے تمام زونز کے حکام کو الرٹ جاری کردیا ،بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور روڈ بندش کی صورت میں فوری ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ، چئیرمین این ایچ اے نے تمام زونز کے حکام سے کہاہے کہ شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی سستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ،ترجمان نیشنل ہائی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی،طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے،  چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے کہاہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے کی پیشن گوئی کے باعث خیبرپختون خواہ کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اس لئے متوقع بارشیں اور موسمی حالات کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے تمام شاہراہوں پر موجود ٹیکنیکل حکام کو ہدایات جاری کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ شاہراہوں پر موجود این ایچ اے ٹیکنیکل سٹاف کی بروقت موجودگی یقینی بنائیں ۔چئرمین این ایچ اینے کہاکہ شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور ٹیکنیکل سٹاف سے سستی کسی صورت  برداشت نہیں کی جائے گی ۔  

مزیدخبریں