اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی،جج طاہر عباس سپرا نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویزالٰہی سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے ، جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں۔ آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔خیال رہے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب سمیت 200 سے زائد افراد پر توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت کے مبینہ ایما پر پی ٹی آئی ارکان نے 18 مارچ 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپیں ہوئی تھیں۔اس دوران دوران پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کیلئے پیٹرول بموں کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھراو بھی کیا تھا۔ان کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن بارے رپورٹ طلب
Jul 02, 2024 | 15:03