درآمدی اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ

 ایف بی آر نے درآمدی اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا، 2200 اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کی شرح صفر سے بڑھا کر 2 فیصد کردی۔اضافی کسٹم ڈیوٹی کی شرح درآمدی اشیاء پر 2 فیصد 7 فیصد تک عائد کی گئی ہے، کاروں، جیپوں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں اور رکشوں پر بھی 2 فیصد اے سی ڈی عائد، گاڑیوں کے پرزہ جات پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، بیگیج سکیم کے تحت درآمدی اشیاء اور گاڑیوں پر 2 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے۔درآمدی بیٹریوں پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، زرعی ٹریکٹرز میں استعمال ہونے والے ٹائر، ٹیوب پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، ٹریکٹر کی درآمدی پرزوں پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد،  ٹریکٹرز کے دیگر آلات کی درآمد پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی درآمد پر 7 فیصد اے سی ڈی عائدہو گئی ہے۔    

ای پیپر دی نیشن