ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائے،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاءسلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل سلمان صفدر تھوڑی دیر میں آ رہے ہیں اس لئے سماعت میں مختصر وقفہ کر دیں۔ اس کے علاوہ خاور ماینکا کے وکیل زاہد آصف کے جونیئر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف 11 بجے عدالت میں پیش ہوں گے لہذا کیس کی سماعت میں وقفہ کیا جائے۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دئیے کہ خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی۔ خاور مانیکا نے اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کیلئے سابقہ اہلیہ کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ دوسری جانب مفتی سعید بھی اپنے ویڈیو بیان سے مکر گئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ۔جج شاہ رخ ارجمند نے عین فیصلے والے دن کیس سے الگ ہونے کا کہہ دیا تھا۔عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بدنیتی اور فراڈ میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ارادہ ہوتا ہے۔جج افضل مجوکا نے سوال کیا کہ اگر رجوع کا حق تھا تو وہ ایک سول معاملہ ہے، اس کا کرمنل سے کیا تعلق؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کافی نہیں کہ یہ کہہ دینا کہ میں رجوع کر لیتا، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتے اور کہتے کہ میں نے رجوع کرنا تھا، ایک دن نکاح ہوا، دوسرے دن خاور مانیکا کو پتہ چل گیا لیکن وہ خاموش رہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے 39 دن کے بعد اپنے فیصلے سے عورت کو تحفظ فراہم کیا، مفتی سعید نے بھی کہا کہ عورت کی بات حتمی ہے لیکن عدالت میں غلط بیانی کی، 90 دن کا دورانیہ عدت نہیں رجوع کا وقت ہے، 90 روز کوعورت کیلئے تلوار نہیں بنایا جاسکتا۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا کہ ایک اور ججمنٹ ہے وہ آپ نوٹ کر لیں آپ آجکل خاموش رہتے ہیں۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 4 گواہ ہیں ملازم لطیف کے بیان کو ٹرائل کورٹ نے اہمیت دی، مفتی سعید کی گواہی بھی جھوٹی ثابت ہوئی، خاورمانیکا نے لطیف کے بیان پرانحصارکیا اورخود بھی وڈیو بیان پر غلط بیانی کی، دوسرے نکاح کی بات سے بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عدت پوری تھی یا نہیں، گھڑی گئی کہانی تھی جس سے بانی پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، یقیناً جج پر کوئی پریشر تھا کہ فیصلہ سنانے کے دن ہائیکورٹ کولکھ دیا۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی