جون میں کتنی مہنگائی رہی؟ رپورٹ جاری

Jul 02, 2024 | 22:07

ویب ڈیسک

ادارۂ شماریات نے جون 2024ء میں ہونے والی مہنگائی پر رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ جون میں مہنگائی کی شرح میں مئی کے مقابلے میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جون میں مہنگائی کی شرح 12.57 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.58 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 اضافہ ریکارڈ ہوا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق جون میں ٹماٹر کی قیمت میں 38 فیصد، پیاز کی قیمت میں 20فیصد ، دالوں کی قیمت میں 10 فیصد، مرغی کی قیمت میں 8 فیصد، تازہ پھلوں کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

جون میں آٹے، انڈوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزیدخبریں