گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کےلیے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) التوا کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کےلیے معاہدے ہیں۔ کرکٹرز نے لیگ کےلیے این او سی مانگا ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے، آئی سی سی کی وضاحت کے بعد این او سی کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے ہیں۔ ان کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔