آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے: خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا۔خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دبا ۂ پر لگایا گیا. آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔ بجٹ میں ٹیکسز پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سیمحروم ہو .تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آرکی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتاہوں.آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں. تیسری دنیاکے ملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا ملک میں کرپشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن