مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے، مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بتایا کہ مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے. گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12.32 فیصد کم ہوا، مالی سال 24-2023 میں درآمدات میں 0.84 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، مالی سال 24-2023 میں درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا، گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے مقررہ اہداف حاصل کیے گئے۔اس سے قبل رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 1 فی صد کی معمولی کمی جبکہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر 20 فی صد کا اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 11.16 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن