حکومت سندھ نے سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا

Jul 02, 2024 | 23:49

ویب ڈیسک

کراچی: ریسٹورنٹس، کیفے اور بیکری پر یکم جولائی 2024 سے سندھ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، شادی ہالز پر بھی مزید ٹیکس عائد کردیا گیا۔حکومت سندھ کی جانب سے عوام پر ایک اور ٹیکس عائد کردیا گیا، ریستوران اور بیکری کے علاوہ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، فارم ہاؤسز، کلبز اور شادی ہالز پر بھی صوبائی حکومت کی جانب سے 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی پر 8 فیصد سندھ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا. نقد ادائیگی پر15 فیصد سندھ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ تبدیل شدہ سندھ سیلز ٹیکس فوری طور پر اطلاق ہوگا اور یہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔سندھ ریونیو بورڈ نے کہا کہ پی او ایس مشینیں خراب یا نہ ہونے کا بہانہ نہیں کیا جاسکتا. سندھ سیلز ٹیکس کی شرح 1 جولائی سے 13 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں