لندن (اے ایف پی/ نیٹ نیوز) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ دوسرے ملکوں پر اپنی قدریں مسلط نہیں کرسکتا تاہم جمہوریت\\\' قانون کی حکمرانی\\\' مذہب اور اظہار رائے کی آزادی مغرب کے اصول نہیں بلکہ بین الاقوامی قدریں ہیں جو انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ان پر عمل کیا جاناچاہئے۔ یہ باتیں انہوں نے سعودی عرب\\\' مصر اور یورپی ممالک کے دورے پر روانگی سے قبل بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطرہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب امریکہ یا کوئی دوسرا ملک اپنی اقدار کو مختلف ثقافت اور تاریخ کے حامل ملک پر مسلط کرنا چاہتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران دوسرے ملکوں کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ ان اقدار کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کریں اور اس کیلئے ہمیں بھی اچھا نمونہ پیش کرنا ہوگا اور اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ گوانتاناموبے جیل بند کرنا ضروری ہے اور اسے 22 جنوری 2010ءتک بند کردیا جائگا۔