دنیا بھر کے احتجاج اور سخت ردعمل کے باوجود علاقے میں اسرائیلی مظالم میں کمی نہیں آئی ہے اور تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہیدکردیا ہے ۔ فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کا بھرپور جواب دے گی ، حماس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل غزہ کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ، فلسطینی حریت پسندوں کی جانب سے سرحد پار اسرائیلی علاقے میں حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔