ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے یہ بات اسلام آباد میں ملکی معیشت پر تیسری سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکے دوران کہی ۔ رپورٹ انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی کی طرف سے جاری کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملزماہانہ ایک ارب روپے کے خسارے میں چل رہی ہے، دوسروں پر انحصار ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے وسائل کو متحرک کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئندہ مختلف شعبوں میں سبسڈی اس انداز میں دی جائے گی کہ غریبوں کے نام پر امیر فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، اسے مستحکم رکھنا ہوگا۔