چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وکلأ جوڈیشل پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے فریقین کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Jun 02, 2010 | 02:54

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے
وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وکلأ برادری کو اپنے پیشے کے لحاظ کلیدی حیثیت حاصل ہے، ان کے پیشے کا تقاضا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کر دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مقدمات کی
جلد سماعت کے لئے بار اور بنچ کا تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔ وفد نے
چیف جسٹس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزیدخبریں