بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے ، شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا  دورانیہ  بھی بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مختلف شہروں میں عوام کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تین سو ایک جبکہ طلب پندرہ ہزارچھپن میگاواٹ ہے اس وقت ملک بھرمیں مجموعی طورپر شارٹ فال تین ہزاردو سو چھیاسٹھ میگاواٹ ہوگیا ہے ۔ ہائیڈل ذرائع سے چار ہزارچھ سو باسٹھ جبکہ تھرمل یونٹس سے دو ہزارتین سو اٹھاسی میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے ۔ آئی پی پیزکی بجلی کی پیداوار پانچ ہزار ایک سو پینتیس اور رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو سولہ میگاواٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن