فریڈم فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بیس افراد کی ہلاکت کے خلاف امریکہ ، مصر سمیت متعدد ممالک میں مظاہرے جاری ۔

Jun 02, 2010 | 15:44

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک مین منعقد ہونیوالی اسرائیل مخالف ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ ادھر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے مصری پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت کی اسرائیل نواز پالیسیوں کی شدید مذمت کی ۔ادھرچلی میں بھی فلسطینی کمیونٹی نے فریڈم فوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ اسی طرح تنزانیہ میں بھی سینکڑوں افراد نے صیہونی ریاست کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا ۔ دوسری جانب ترکی میں فریڈم فوٹیلا کے امدادی کارکنوں کے لواحقین نے  گرفتار شدگان کی رہائی کے فیصلے کو سراہا ہے ۔
مزیدخبریں