وزیرداخلہ رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں کہا ہےکہ ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کالعدم تنظیمیں لشکر طیبہ اور لشکر جھنگوی ملوث ہیں

Jun 02, 2010 | 18:12

سفیر یاؤ جنگ
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین طلحہ محمود کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ رحمان ملک نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی تحویل میں موجود تین پاکستانیوں کی رہائی میں انٹرپول نے اہم کردارادا کیا ہے، جس پرپاکستان انٹرپول کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی کے نیٹ ورک میں لشکر جھنگوی اورلشکرطیبہ بھی ملوث ہیں۔  ملک بھر میں مختلف مقامات سے گرفتار ہونے والے عسکریت پسندوں سے تفتیش کے دوران ثابت ہوتا ہے کہ لاہورلبرٹی مارکیٹ کے قریب سری لنکن ٹیم پرحملہ کرنے اورقادیانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے ایک ہی نیٹ ورک کے لوگ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کسی قسم کا آپریشن نہیں کیا جارہا۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا صوبے میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر ایف سی کی پنیتیس چوکیاں ختم کی گئی ہیں۔
مزیدخبریں