فیصل آباد میں آل پارٹیزتحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف قراردادیں منظورکی گئیں۔

Jun 02, 2010 | 21:56

سفیر یاؤ جنگ
کانفرنس جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی دعوت پرجامعہ مسجد گول غلام محمد آباد فیصل آباد میں بلائی گئی تھی۔ کانفرنس میں پاکستان کی تمام دینی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے فلسطین کے عوام کے لیے امدادی سامان لے جانے والے جہازپرحملہ کرکے مسلمانوں کو شہید کیا ہے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جو قرادادیں پڑھ کرسنائی  ان میں پاکستان بھرمیں فیس بکس پر مکمل پابندی عائد کی جائے، قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند کیا جائے، جن ممالک نے توہین رسول کی ہے ان ممالک کے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، مسلم ممالک اپنی الگ اقوام متحدہ ، الگ کرنسی اورالگ سیاسی و اقتصادی نظام قائم کرنے کا اعلان کرنے کی قرار دادیں شامل تھیں۔جنہیں منظورکرلیا گیا۔ 
مزیدخبریں