لاہور ميں پوليس نے بجلی چوری کرنے کے الزام ميں فيکٹری مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے۔

Jun 02, 2010 | 22:35

سفیر یاؤ جنگ
ايس ڈی او واپڈا کے مطابق باغبانپورہ سے گرفتار ہونے والا فيکٹری کا مالک جاويد اقبال کئی سال سے بجلی چوری کررہا تھا اور وہ اب تک آٹھ لاکھ يونٹ بجلی چوری کر چکا ہے جس کی قيمت ايک کروڑ روپے بنتی ہے۔ گرفتار فيکٹری مالک کا کہنا ہے کہ وہ بجلی چوری ميں ملوث نہيں، واپڈا اہلکاروں نے مطالبات نہ ماننے پر اسے بجلی چور بنا ديا ہے۔ پوليس نے ايس ڈی او کے بيان پر مقدمہ درج کرکے فيکٹری مالک کو حوالات ميں بند کر ديا ہے۔
مزیدخبریں