فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کیلئے امدادی سامان لےجانےوالے جہاز پراسرائیلی حملہ کو ریاستی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

Jun 02, 2010 | 23:51

سفیر یاؤ جنگ
محمود عباس فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں انویسٹمینٹ کانفرس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فریڈیم فلوٹیلا پرحملہ اسرائیلی کی طرف سے کھلی جارحیت ہے، جس کو پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی طرف سے اس طرح کی دہشت گردی کا طویل عرصے سے شکار ہیں اور اب اقوام عالم کے سامنے بھی اسرائیل کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے ۔ فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور دوسرے عالمی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلایئں اور غزہ  کا محاصرہ ختم کرایا جائے ۔ ادھر غزہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے سابق صدراور حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ نے عالمی برداری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے امدادی جہاز پرحملہ کرکے عالمی قوانین اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
مزیدخبریں