پاک بھارت جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ہورہا ہے، ویزوں کے اجراء اوردونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر غور ہوگا ۔

Jun 02, 2011 | 05:02

سفیر یاؤ جنگ
مذاکرات کے لیےبھارت کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وفد کی قیادت جوائنٹ سیکرٹری داخلہ جی بی نواسن کررہے ہیں۔ مذاکرات کامقصد انیس سو چوہتر کے سخت ویزا قوانین کو آسان بنانے کےلیے کسی معاہدے پر پہنچناہے۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ قمرالزمان مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ رواں سال مارچ میں نئی دہلی میں ہونے والے دونوں ملکوں کے مذاکرات میں کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں