واشنگٹن کے سینٹر آف گلوبل ڈویلپمنٹ کے مطابق واضح مقاصد کی کمی اورقیادت کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد کا معاملہ بے ترتیب ہوگیا ہے۔ تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان پرمزید اورتیزتراقدامات کے لئے دباؤ بڑھانا ہوگا۔ سینٹرگلوبل کی صدرنینسی برڈسل کاکہنا ہے کہ امریکہ نے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے پاکستان پرتوجہ مرکوز کی ہوئی ہےجبکہ ملازمتوں، جمہوری ڈھانچے اوردیگر معاملات کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔ کیری لوگربل کے تحت دو ہزارنومیں امریکہ نے پانچ سال کے دوران پاکستان کو ساڑھے سات ارب ڈالرزامداد کی منظوری دی تھی۔