مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایبٹ آباد واقعے پربنائے گئے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شدید احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا

Jun 02, 2011 | 11:09

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، بجٹ اجلاس اور ایبٹ آباد واقعے پر وزیراعظم گیلانی کی جانب سے بنائے گئے کمیشن پرغور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایبٹ آباد کمیشن کو مسترد کردیا گیا اور یہ بات طے پائی کہ بجٹ اجلاس میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد نہ کرنے پر شدیداحتجاج کیا جائے گا۔
مزیدخبریں