ترسیلات زر 9ارب ڈالر، برآمدات12ارب ڈالر، درآمدات 32ارب ڈالر رہین کی توقع ہے۔ رواں برس لئے گئے ملکی قرضے سات سوارب روپے، غیر ملکی تراسی ارب روپے تھے۔
ملک کے کل قرضے دس ٹریلین روپے تک پہنچ گئے،اوسطا ہر فرد پرساٹھ ہزار روپے کا قرضہ بنتا ہے،اقتصادی سروے کے مطابق بے روز گاری کی شرح پانچ اعشاریہ چھ فیصد رہی۔ وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے سیلاب سے معیشت کوآٹھ سوپچاس ارب روپے سے زیادہ نقصان ہوا،بدامنی
کے باعث سرمایہ کاری متاثرہوئی،تیل کی قیمتیں بڑھنے سے بھی خسارے کوکنٹرل کرنے میں مشکلات پیش آئیں