ڈرامہ سیریل الف نون میں نون کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مزاحیہ اداکارننھا کی پچیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

Jun 02, 2011 | 11:34

سفیر یاؤ جنگ
ساہیوال سے تلعق رکھنےوالےرفیع خاور کو ڈراموں میں ننھا کے نام کی پہچان ایسی ملی کہ دیکھنے والے ان کااصل نام ہی بھول گئے۔بچپن سے ہی اداکاری کے شوقین رفیع خاور کو جب فلمی دنیا میں کوئی چانس نہ ملاتو انہوں نے شادیوں میں کامیڈی کرکے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کےبعد اسٹیج ڈراموں،ریڈیو اور تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اوریوں قسمت ان پر اس طرح مہربان ہوئی کہ ننھا ابتدائی فلموں میں ہی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئےاوروہ اپنی ۔بھولی بھالی صورت اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے جلد ہی فلم انڈسٹری اور ڈراموں کی ضرورت بن گئے۔ننھانےانیس سو پینسٹھ سے انیس سو چھیاسی تک تین سو اکیانوے سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ننھاکو ڈراموں میں سب سے زیادہ شہرت الف نون سے ملی جبکہ فلم لو اسٹوری میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔دو دہائیوں تک لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنےوالے ننھا ایک فنکارہ کی محبت میں گرفتارہوئے اورپھر اپنی محبت پر قربان بھی ہوگئے لیکن ان کی برجستہ اداکاری لوگوں کو مدتوں یار رہے گی۔
مزیدخبریں