سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردیئے ۔ گیس کمپنی کے مطابق ویجیلنس ٹیمیں مقررہ اوقات میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی مانیٹرنگ کریں گی، خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دی جائے گی، سی این جی بند ہونے سے قبل ہی سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظرآئی ، کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے ہی سی این جی اسٹشنز پر گیس پریشر کی کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا