محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

Jun 02, 2012 | 14:30

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم آج شام کشمیر، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ملتان میں چھیالیس، پشاوراوراسلام آباد بیالیس، فیصل آباد پنتالیس، لاہور پینتالیس اورمری میں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزیدخبریں