لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج جاری، لاہور کے علاقے فیروز پورروڈمیں پانی اوربجلی کی عدم دستیابی سے تنگ عوام نے ٹائرجلا کرسڑک بلاک کردی

لاہورمیں شوکت ٹاؤن اوراسکے ملحق علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی معطل ہے جبکہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی متاثر کر کے رکھ دیا ہے،توانائی کے اس قدر سنگین بحران کے خلاف رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا ہے،مظاہرین نے جنرل اسپتال کے قریب فیروز روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اٹھارہ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی سےانکی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا جس پر مظاہرین بھی پولیس پر پتھر برسائے تاہم کچھ دیر بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،ادھر فیصل آباد میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین توانائی بحران کے خائف سڑکوں پرہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ نے ان کی روز مرہ کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے،اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے وہ دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس گئے ہین۔

ای پیپر دی نیشن