”غریب بھوکا نہیں سوئے گا“ حکومت نے بسکٹس فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا

Jun 02, 2012

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے فوڈ سکیورٹی کا منصوبہ تیار کر لیا جس کے تحت پانچ لاکھ ٹن گندم کے عوض ہائی انرجی بسکٹس کی تیاری اور غریب بچوں میں اس کی تقسیم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہائی انرجی بسکٹس مقامی فیکٹریوں میں تیار کئے جائیں گے اور تقسیم اور کارکردگی کی نگرانی ورلڈ فوڈ پروگرام سے کرائی جائے گی۔ انرجی بسکٹس غذائی قلت کے شکار پرائمری سکولوں کے بچوں اور ان کے بھائی بہنوں کو ملیں گے۔ ”کوئی بھوکا نہ رہے“ پروگرام پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سالانہ خرچہ آئے گا اور اس سلسلے میں 18ویں ترمیم کے تحت قومی غذائی تحفظ کی وزارت قائم کی جا رہی ہے۔ مقوی آٹا غذائی قلت کے شکار لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
مزیدخبریں