”کشمیر سمیت پانی کی تقسیم کا تنازعہ حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار )کشمیر سمیت پانی کی تقسیم کا تنازعہ حل کئے بغیر پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آ سکتی۔ تقسیم ہند کے بعد سے بھارت کی آبی دہشت گردی اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہی ایسے تنازعات ہیں جو دونوں ممالک کے مابین جنگوں کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر شامل نہیں ہو گا تو پھر دونوں ممالک اور کس ایشو پر مذاکرات کی میز پر بیٹھیںگے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے ذمہ داران مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر اور مولانا خلیل الرحمن خلجی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی جانب سے مشروط ایجنڈے پر مذاکرات کی پیشکش کو یکطرفہ اور ناقابل قبول قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن