لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دلانے کیلئے پی آئی ای کی انتظامیہ نے کوششیں شروع کر دی۔ یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے گزشتہ روز بتائی۔ سپیشل اکنامک زونز کے قیام کیلئے 2012میں کی گئی قانون سازی کے مطابق ان زونز میںلگائے جانے والے کارخانوں اور انڈسٹریل یونٹس کو درآمدکی گئی تما م مشینری اور کیپیٹل گڈز کو کسٹم ڈیوٹیوں اور انکم ٹیکس سے چھوٹ دی گئی۔ علاوہ ازیں انہیں ڈویلپمنٹ کے مقاصد کیلئے کئے گئے معاہدوں کی تاریخ سے دس سال کیلئے ٹیکس ہالیڈے بھی دیا گیا۔
انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دلانے کیلئے کوششیں شروع
Jun 02, 2013